ممبئی ہائیکورٹ نے تبلیغی جماعت کے ارکان پر کورونا وائرس پھیلانے کی ایف آئی آر منسوخ کردی ہے۔
عدالت نے کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیے کہ مہاراشٹر کی سیاسی حکومت عالمی وبائی مرض کو پھیلنے سے روکنے میں ناکام رہی۔
عدالت نے اس حولے سے مزید کہا کہ حکومت نے اپنی ناکامی پر تبلیغی جماعت کو قربانی کا بکرا بنانے کی کوشش کی ہے۔
تبلیغی جماعت نے مقدمے کے خلاف ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا، مقدمے کو عدالت نے فضول قرار دے کر خارج کردیا ہے۔