• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گزشتہ ہفتے 20 اشیائے ضروریہ مہنگی ہوئیں، ادارہ شماریات کااعتراف

کراچی(خبرایجنسیاں)ادارہ شماریات نے مہنگائی کے حوالے سے ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی جس میں ایک بار پھر مہنگائی میں اضافے کا اعتراف کیا گیا ہے،ایک ہفتے میں مہنگائی مزید صفر اعشاریہ 96 فیصد بڑھ گئی ہے۔

گزشتہ ہفتے 20 اشیائے ضروریہ مہنگی ہوئیں جبکہ چینی کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ تاحال جاری ہے،ہفتے میں چینی کی اوسط 40 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی، جو 95 رپے 67 پیسے سے بڑھ کر اوسطا 96 روپے 7 پیسے فی کلو ہوگئی ہے

ادارہ شماریات کے اعدادو شمارمیں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ ہفتے چکن 4.22فیصد اورآلو2.32فیصد مہنگے ہوئے۔چکن ساڑھے 5 روپے اضافے کے ساتھ فی کلوگرام 136 روپے کا ہوگیا۔

20 کلو آٹے کا تھیلا 880 سے1400 روپے میں فروخت ہوا جبکہ چینی کی قیمت 100 روپے فی کلوگرام تک پہنچ گئی۔

تازہ ترین