پرائیویٹ ایجوکیشن کونسل خیبر پختون خوا نے یکم ستمبر کو پشاور میں دھرنا دینے کا اعلان کر دیا۔
پرائیویٹ ایجوکیشن کونسل کے کنوینر کے مطابق پشاور میں دیئے جانے والے دھرنے میں پرنسپلز، اساتذہ، والدین اور طلباء شرکت کریں گے۔
پرائیویٹ ایجوکیشن کونسل کے کنوینر کا مزید کہنا ہے کہ مطالبات نہ مانے گئے تو آئندہ کا لائحہ عمل مزید سخت ہو گا۔
یہ بھی پڑھیئے: 15ستمبر، اسکول کھولنے کا فیصلہ برقرار
کنوینرپرائیویٹ ایجوکیشن کونسل نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت جلد نجی تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کرے، دیگر شعبے کھولنے کے بعد تعلیمی ادارے کیوں بند ہیں؟