پشاور (جنگ نیوز) پشاور میں بی آر ٹی منصوبے کی مقبولیت میں اضافے کے بعد خیبرپختونخوا حکومت نے بسوں کی تعداد بڑھانے کا فیصلہ کرلیا ،روٹ پر 128تک بسیں چلائی جائیں گی۔ مشیر اطلاعا ت کامران بنگش کا کہنا ہے کہ ابتداء میں صرف 70 بسیں بی آرٹی روٹ پر چلائی گئیں جبکہ اگلے روز بیس بسوں کا اضافہ کیا گیا تاہم عوامی مشکلات کے پیش نظر مزید بیس کا اضافہ کیا جارہا ہے۔ مشیراطلاعات کے مطابق بی آر ٹی میں روزانہ ایک لاکھ سے زائد مسافر سفر کر رہے ہیں جبکہ 220 بسیں مرحلہ وار اس منصوبے میں چلائی جائیں گی۔