• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف بیماری کی وجہ سے بیرون ملک گئے، رانا ثناء


مسلم لیگ نون کے رہنما اور سابق وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ کاکہنا ہے کہ نواز شریف بیماری کی وجہ سے بیرون ملک گئے تھے ، میڈیکل بورڈ اور حکومتی ذمہ داران کے بیانات موجود ہیں۔

رانا ثناء اللہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ نااہل اور نالائقوں کا ٹولہ اپنے ہی بیان کی تردید کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف کی صحت ٹھیک نہیں تھی تاہم اب پہلے سے بہت بہتر ہیں، ڈاکٹرز علاج کررہے ہیں وہ جب مشورہ دیں گے تو واپس آجائیں گے۔

رانا ثناء کا مزید کہنا تھا کہ نوازشریف اپنی مرضی سے اپنے وقت پر اور جب علاج مکمل ہوگا تو واپس آئیں گے، اگر وہ ڈیل کے تحت گئے ہیں تو اجازت کس نے دی ، اجازت تو حکومت اور کابینہ نے دی تھی۔

ان کاکہنا تھا کہ نوازشریف نے تو انکار کردیا تھا کہ گارنٹی اگر دینی ہے تو میں ایسے نہیں جانا چاہتا۔

تازہ ترین