وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ سازشی عناصر ناکام تھے، ناکام ہیں اور ناکام رہیں گے۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ الزامات لگانے والے ترقی کے سفر کو روکنے کے درپے ہیں، نئے پاکستان میں مفاد پرست لوگوں کے ایجنڈے کی گنجائش نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ لوٹ مار کی سیاست ہمیشہ کے لیے دفن ہو چکی ہے جبکہ پروپیگنڈہ کرنے والے شفاف پاکستان کی منزل کےسفر کو کھوٹا کرنا چاہتے ہیں۔
سردار عثمان بزدار نے کہا کہ مخالفین کی تنقید برائے تنقید کی کوئی پرواہ نہیں، الزامات لگانے والے پیچھے رہ جائیں گے اور نیا پاکستان آگے بڑھتا جائے گا۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ عوام کی خدمت ہمارا نصب العین ہے، ترقی کے سفر میں رکاوٹیں کھڑی کرنے والے ملک وقوم کے خیر خواہ نہیں ہیں۔