• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسد عمر کی محرم میں ایس اوپیز پر عمل کرنے کی ہدایت

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی زیر صدارت نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کا اجلاس ہوا، جس میں صوبوں کو محرم میں ایس او پیز پر زیادہ موثر عمل کرنے کی ہدایت کی گئی۔

این سی او سی کے اجلاس میں صوبائی چیف سیکرٹریز نے کورونا کے بچاؤ کے انتظامات سے آگاہ کیا۔

اجلاس میں کہا گیا کہ محرام الحرام مںں مجالس، جلوسوں کے دوران کورونا ضابطہ اخلاق کی تعمیل یقینی بنائی جائے۔

اسد عمر نے کہا کہ کوئٹہ کے ہزارہ ٹاؤن، اسلام آباد، لاہور میں ایس او پیز پر پابندی قابل ستائش ہے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مجالس کے داخلی راستوں پر فیس ماسک ہینڈ سینیٹائزر اور تھرمل اسکینرز کا ہونا لازمی ہے۔

تازہ ترین