• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) نے کوہاٹ سے تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت کر لیے، ان ذخائر سے یومیہ 90 لاکھ مکعب فٹ گیس اور 125بیرل خام تیل حاصل ہو سکے گا۔

تیل اور گیس کی یہ دریافت خیبر پختونخواہ کے کوہاٹ میں توغ بالا کنویں سے ہوئی ہے۔

او جی ڈی سی ایل کے اعلامیے کے مطابق کوہاٹ بلاک میں تیل اور گیس کی یہ مسلسل دوسری کامیابی ہے، جو ملکی زرمبادلہ کی بچت کے ساتھ ساتھ ملکی توانائی کی ضرورت پوری کرنے میں بھی مدد گار ثابت ہو گی۔

تازہ ترین