مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ملک لوٹنے والے وزیراعظم کے دائیں بائیں موجود ہیں۔
وفاقی وزیر غلام سرور اعوان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے مریم اورنگزیب نےکہا کہ عوام کا خون چوسنے والے، آٹا اور چینی مافیا سمیت تمام مافیاز کابینہ میں ہیں۔
اس سے قبل ٹیکسلا میں میڈیا سےگفتگو میں غلام سرور اعوان نےکہا تھا کہ سب کا احتساب ہونا چاہیے، ملک میں مافیاز کام کررہےہیں، جن کی وجہ سے ملک میں مہنگائی آئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ملک کے عوام پر جتنا ظلم 2 جماعتوں نے کیا اتنا ظلم تو ہلاکو اور چنگیز خان نے بھی نہیں کیا ہوگا۔
وفاقی وزیر نے عوام کو خوشخبری سنائی کہ عوام کو جلد بجلی کی مد میں 700 ارب روپے کا ریلیف ملے گا۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ حکومت نے دو سال انتہائی مشکل سے گزارے ہیں، سابقہ حکومت جاتے ہوئے ملک کو دیوالیہ کرکے گئی ہے۔