• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسفندیارکاشوکت یوسفزئی کیخلاف ہر جانے کا دعویٰ، یکطرفہ کارروائی کا حکم

اسفندیارکاشوکت یوسفزئی کیخلاف ہر جانے کا دعویٰ، یکطرفہ کارروائی کا حکم 


پشاور(نمائندہ جنگ)ایڈیشنل سیشن جج پشاور نے عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفند یار ولی خان کی جانب سے پی ٹی آئی کے سابق حکومتی ترجمان شوکت یوسفزئی کے خلاف ہرجانہ کیس میں یکطرفہ کارروائی شروع کرنے کے احکامات جاری کردئیے جبکہ یکطرفہ کارروائی منسوخ کرنے کے لئے عدالت میں ضمنی درخواستیں دائرکردی گئی ہیں،اے این پی سربراہ کی سنگین الزامات پرعدالتی کارروائی ،صوبائی وزیرنوٹسز کے باوجود پیش نہیں ہوئے، واضح رہے کہ سابق حکومتی ترجمان اور وزیرمحنت شوکت یوسفزئی کے خلاف عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یارولی خان نے 15کروڑروپے ہرجانے کاکیس دائرکرتے ہوئے موقف اختیارکیاکہ شوکت یوسفزئی نے 25جولائی کو اپوزیشن کے جلسے کے بعد اے این پی کے سربراہ پرمختلف الزامات عائد کئے جس سے ان کی اورپارٹی کی ساکھ کو شدید نقصان پہنچا ے لہذا پندرہ کروڑ روپے ہرجانے کی ڈگری جاری کی جائے عدالت نے اس دوران شوکت یوسفزئی کو کئی نوٹس جاری کئے تاہم وہ اس دوران عدالت میں پیش نہ ہوئے جس پرعدالت نے صوبائی وزیرکے خلاف یکطرفہ کارروائی شروع کرنے کے احکامات جاری کر دیئے جبکہ ہرجانہ کیس میں فریق بنائے گئے بعض اخبارات کی جانب سے یکطرفہ کارروائی کالعدم قرار دینے کے لئے عدالت میں ضمنی درخواست دائرکردی گئی ہے جس پر کارروائی 15 ستمبر تک ملتوی کردی گئی۔

تازہ ترین