• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی، تیز بارش مزید دو سے تین گھنٹے جاری رہ سکتی ہے

شہرِ قائد کراچی میں تیز بارش کا سلسلہ مزید دو سے تین گھنٹے جاری رہ سکتا ہے۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز نے کراچی میں جاری تیز بارش سے متعلق کہا ہے کہ ہوا کے کم دباؤ نے زیریں سندھ سمیت کراچی کو مکمل طور پر اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے جبکہ تیز بارش کا سلسلہ مزید دو سے تین گھنٹے جاری رہ سکتا ہے۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز کے مطابق دو سے تین گھنٹے برسنے کے بعد مزید تیز بارش کا سلسلہ دیر شام یا رات میں دوبارہ شروع ہوسکتا ہے۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز کے مطابق ہوا کے کم دباؤ کو آگے بڑھنے میں مزید دو دن لگ سکتے ہیں، کل بھی شہر میں طوفانی بارشوں کا امکان ہے۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز نے کہا ہے کہ جمعرات کی صبح تک بارش کا امکان رہے گا۔

تازہ ترین