• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ میں شدید بارشوں سے کپاس کی فصل شدید متاثر


سندھ میں شدید بارشوں سے کپاس کی فصل شدید متاثر ہوگئی ہے، ملکی برآمدات میں بھی کمی کا خدشہ پیدا ہوگیا۔

چیئرمین کاٹن جنرز فورم احسان الحق کا کہنا ہے کہ بارش سے پھٹی کی چنائی معطل ہونے سے سندھ میں کئی کاٹن جننگ فیکٹریاں بند ہوگئیں۔

انھوں نے بتایا کہ کپاس کا معیار خراب ہونے کے ساتھ ساتھ کپاس کی مجموعی ملکی پیداوار میں بھی کمی کا خدشہ ہے۔

معیاری روئی کی دستیابی محدود ہونے سے روئی کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ ساتھ ملکی برآمدات بھی متاثر ہوسکتی ہیں۔

روئی کی قیمتیں پچھلے دو روز کے دوران 100 سے 150 روپے فی من اضافے کے ساتھ پنجاب میں 8 ہزار 850 اور سندھ میں 8 ہزار 500 روپے فی من تک پہنچ گئیں۔

تازہ ترین