اپر سندھ میں شدید بارش اور آندھی سے سیپکو کے 70 فیڈرز ٹرپ کرگئے ہیں۔
سیپکو ترجمان کے مطابق فیڈرز ٹرپ کرنے سے ڈہرکی، اوباڑو، دادو، مورو، جوہی اور رادھن کے فیڈرز پر بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔
سیپکو ترجمان کے مطابق رحمانی نگر اور شہداد کوٹ کے فیڈرز پر بھی بجلی کی فراہمی معطل ہے۔
بھان سعید آباد، وارہ، گڑھی خیرو اور جیکب آباد کے فیڈرز پر بھی بجلی فراہمی تاحال معطل ہے۔
ترجمان سیپکو کے مطابق ٹیموں نے متاثرہ علاقوں میں پہنچ کر مرمت کا کام شروع کردیا ہے۔
سیپکو ترجمان کےمطابق متاثرہ علاقوں کے بجلی کے صارفین تعاون کریں، جلد بجلی بحال کردی جائے گی۔