• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحریک انصاف سمجھ رہی ہے نوازشریف متحرک ہوگئے،محمد زبیر


کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو پروگرام ’’آپس کی بات‘‘ میں میزبان منیب فاروق سے گفتگو کرتے ہوئے ن لیگ کے رہنما محمد زبیر نے کہا ہے کہ تحریک انصاف سمجھ رہی ہے نوازشریف متحرک ہوگئے،تحریک انصاف کے رہنما ہمایوں اختر نے کہا کہ نواز شریف کو لانے کے لئے برطانیہ کی حکومت سے رابطہ کیا جائے گا، پیپلز پارٹی کے رہنما نبیل گبول نے کہاکہ عمران خان جانے نہیں دینا چاہتے تھے لیکن اپنی حکومت بچانے کے لیے انہوں نے سمجھوتہ کیا۔ مسلم لیگ نون کے رہنما محمد زبیر نے کہا کہ فواد چوہدری جو بار بار کہہ رہے ہیں اور یہ بیانیہ دینے کی کوشش کر رہے ہیں کہ وہ بیمار نہیں تھے رپورٹس میں جعل سازی کی گئیں اس کا مطلب آپ کی حکومت کسی قسم کی کوئی اہلیت نہیں رکھتی ۔لاہور ہائی کورٹ نے جو شرائط رکھیں تھیں کہ یا اپنے برٹش ہائی کمیشن کے ذریعے یا نوازشریف کے ڈاکٹرزکے ذریعے رپورٹس منگوائیں اور ان رپورٹس کی بنیاد پر ججمنٹ دیں کہ ان کا وہاں رہنا بنتا ہے یا نہیں بنتا۔تحریک انصاف سمجھ رہی ہے کہ شاید نوازشریف متحرک ہوگئے ہیں۔ فروری کی رپوٹس کے بعد سے انہیں ابھی تک خیال نہیں آیا آپ نئی رپورٹس لیں اس کی بنیاد پر فیصلہ کریں۔

تازہ ترین