• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسد سے شادی کرانے میں سجل کا اہم کردار رہا: زارا نور


پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ زارا نور عباس نے انکشاف کیا ہے کہ اسد صدیقی سے شادی کرانے میں قریبی دوست سجل علی کا اہم کردار رہا ہے۔

زارا نور نے حال ہی میں عفت عمر کے ویب شو میں بطور مہمان شرکت کی اور اپنی نجی زندگی، ماضی، والدہ عاصمہ عباس کی کینسر کے خلاف جنگ، خالہ بشریٰ بشیر سے تعلقات اور اسد صدیقی سے شادی کے حوالے سے بات چیت کی۔

زارا نور عباس نے اپنے انٹرویو میں یہ انکشاف کیا کہ اُن کی اور اسد صدیقی کی شادی میں اہم کردار اُن کی خالہ بشریٰ انصاری کا تو رہا ہی لیکن ساتھ سجل علی، عاصم اظہر اور یاسر حسین نے بھی رشتہ کروانے میں پیش پیش رہے۔

شادی کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے زارا نور نے بتایا کہ اسد سے پہلے ان کیلئے کافی اچھے رشتے آرہے تھے تاہم وہ کسی نہ کسی وجہ سے منع کردئیے جاتے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ 7 سال پہلے ’تاکے کی آئے گی بارات‘ کی شُوٹنگ کے دوران ج کبھی وہ بشریٰ بشیر کے ہمراہ سیٹ پر جاتی تھیں تو وہ زارا اور اسد کی بات چیت کرواتی تھیں لیکن شُوٹنگ کے بعد یہ سلسلہ وہیں رک گیا اور ہم اپنی اپنی زندگی میں مگن ہوگئے۔‘


اداکارہ نے بتایا کہ 7 سال بعد ہم جب دوبارہ ملے تو چار پانچ ہفتے میں ہی رشتہ بھی طے ہوا اور شادی بھی پکی ہوگئی۔

انہوں نے بتایا کہ ہم خاندان کی تمام خواتین ملائیشیا ٹِرپ پر گئے ہوئے تھے کہ وہاں انہیں اسد کی کال موصول ہوئی جس میں بتایا گیا کہ دو دن بعد اپنی فیملی کو لے کر ان کے ہاں لاہور پہنچ رہے ہیں۔

اداکارہ نے بتایا کہ انہیں بغیر بتائے سجل اور بشریٰ بشیر نے یہ سارا رشتہ طے کروایا تھا ۔

زارا نے کہا کہ ہماری شادی میں کچھ قریبی دوستوں کا بہت بڑا ہاتھ تھا اگر وہ اس معاملے میں دخل نہ دیتے تو ابھی ہماری شادی بھی نہ ہوئی ہوتی۔

انہوں نے کہا کہ میں اور یاسر اتنے اچھے دوستوں کے ملنے پر اپنے آپ کو خوش قسمت تصور کرتے ہیں اور ہر دم اللہ کے شکرگزار رہتے ہیں۔

تازہ ترین