پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی)کے رہنما خرم شیر زمان کہتے ہیں کہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری دیکھیں کہ پورے سندھ کے کیا حالات ہیں۔
پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ انصاف ہاؤس کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خرم شیر زمان نے کہا کہ کراچی سے پی پی کو ووٹ نہیں ملا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی نالائقی اور نالائق وزیرِ اعلیٰ کی وجہ سے سندھ ڈوب رہا ہے، پورے سندھ کے حالات خراب ہیں۔
خرم شیر زمان نے مزید کہا کہ صوبائی وزراء صرف شاہراہِ فیصل پر گھومتے رہے، وزیرِ بلدیات بھی روڈ پر گول گول گھومتے رہے۔
یہ بھی پڑھیئے: بلاول صاحب! کورونا سے ڈرنا نہیں لڑنا ہے، خرم شیر زمان
انہوں نے یہ بھی کہا کہ بدین، ٹھٹھہ، سجاول، میر پور خاص، حیدر آباد بھی ڈوبے ہوئے ہیں، وزیرِ اعلیٰ اور وزراء کہیں ظاہر نہیں ہوئے، وزیرِ اعلیٰ سندھ ابھی تک یوسف گوٹھ نہیں گئے۔