راولپنڈی (وسیم اختر،سٹاف رپورٹر)دھمکی آمیزکال کے بعدراولپنڈی میں سکیورٹی اداروں کو مزیدالرٹ کردیاگیا۔
ذرائع کے مطابق منگل اوربدھ کی درمیانی شب راولپنڈی کینٹ کے حساس علاقہ میں واقع تھانہ آراے بازارمیں ایک کال موصول ہوئی جوڈیوٹی پرموجودنائٹ نائب محرر ہیڈ کانسٹیبل نے سُنی ، نامعلوم کالرنے پشتو لہجے میں گفتگوکرتے ہوئے سات سے دس محرم کے دوران ٹینچ بھاٹہ بازاراورراجہ بازارکواُڑانے کی دھمکی دی اوریہ دھمکی اس نے تین بار دُہرائی ۔