پشاور ( آن لائن ) نسوار کے بعد بی آر ٹی میں اسلحہ ،چاقو لے جانے پر پابندی عائد کردی گئی ہے جبکہ کارخانوں مارکیٹ سے آنے والے تمام مسافروں کی خصوصی جامع تلاشی اور نگرانی کی ہدایات کی گئی ہے۔
امولیا اور ابھیشیک کئی سال سے ایک دوسرے کو جانتے تھے اور تین ماہ قبل ہی دونوں نے شادی کی تھی۔
گرفتار والد کے مطابق وہ بیٹے کی خواہش رکھتے تھے، واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔
مسلم لیگ ن نے سینیٹر عرفان صدیقی کی وفات سے خالی ہوئی سینیٹ کی نشست عابد شیر علی کو دینے کا فیصلہ کر لیا۔
وزیراعظم نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کو چیف آف ڈیفنس فورسز تعینات ہونے پر مبارکباد دی ہے۔ اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
ترکیہ میں عدالتی ملازم نے عدالت کے لاکر سے ایک ارب روپے کا قیمتی سامان چرا لیا۔ انقرہ سے عرب میڈیا کے مطابق ملازم عدالت سے قیمتی سامان چرا کر برطانیہ فرار ہوگیا۔
اطلاعات کے مطابق ابو شباب کو شدید زخمی حالت میں اسرائیل لے جایا گیا، جہاں وہ زخموں کے باعث دم توڑ گیا۔
آٹھویں میری ٹائم سیکیورٹی ورکشاپ کے شرکاء نے نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا ہے۔
دارالصحت اسپتال اور لیاقت کالج آف میڈیسن اینڈ ڈینٹسٹری کے وائس چیئرمین ڈاکٹر علی فرحان رضی نے کراچی پورٹ ٹرسٹ کے چیئرمین ریئر ایڈمرل (ریٹائرڈ) شاہد احمد سے ملاقات کی۔
تحریک انصاف کی سینیٹر مشال یوسف زئی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے سلمان اکرم راجہ کو پی ٹی آئی کا جنرل سیکرٹری بنایا ہے۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ کرغزستان نے اپنےحصے کا کاسا 1000 منصوبہ مکمل کر لیا ہے، منصوبے کا پاکستان کا حصہ جلد مکمل کر لیا جائے گا۔
32 سالہ جیسیکا ٹائسن رپورٹر آکلینڈ کے بریٹو مارٹ اسکوائر میں ایک شوٹنگ سیشن کر رہی تھیں کہ اچانک ایک نیچی پرواز کرنے والے پرندہ اُن کے چہرے سے ٹکرا گیا۔
بالی ووڈ پر ایک لمبا عرصہ راج کرنے والی اداکارہ مادھوری ڈکشٹ نے اپنی ذاتی زندگی کے ایک دلچسپ باب کو کھولا ہے۔
ایک نئی تحقیق میں یہ تشویشناک انکشاف کیا گیا ہے کہ بچپن کی عام بیماری مثانہ کے کینسر کا باعث بن سکتی ہے۔
سمری کے تحت فیلڈ مارشل سید عاصم منیر چیف آف آرمی اسٹاف کے ساتھ چیف آف ڈیفنس فورسز بھی ہوں گے۔
لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں واقع گارمنٹس فیکٹری میں لگی آگ پر بالآخر قابو پا لیا گیا، 12 فائر ٹینڈر اور 2 اسنارکل نے آپریشن میں حصہ لیا۔
عرب میڈیا کے مطابق فیصلہ عراقی فیڈرل کورٹ کی جانب سے جاری سرکاری گزٹ کے ذریعے کیا گیا۔