• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بچے کو قتل کرکے لاش جلانے سمیت دہشتگردی مقدمات کی سماعت ملتوی

راولپنڈی(نمائندہ جنگ)انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت راولپنڈی ڈویژن کے جج شوکت کمال ڈار نے کم سن بچے کو قتل کرکے نعش جلانے کے کیس سمیت دیگر مقدمات کی سماعت ضروری کارروائی کے بعد ملتوی کر دی۔ عدالت نے تھانہ سول لائن میں درج سب انسپکٹر قتل کیس کے ملزم دائود صادق، تھانہ ٹمن کے علاقہ میں حفظ کرنے والے کم سن بچے کو اغوا کرکے قتل اور نعش جلا دینے کے الزام میں ملوث ملزمان تجمل حسین وغیرہ کے کیس کی سماعت 31اگست، تھانہ باہتر میں درج قتل کیس کے ملزمان محمد جہانگیر وغیرہ اور تھانہ صدر جہلم میں درج اغواء برائے تاوان کیس کے ملزمان محمد عمران وغیرہ کے مقدمات کی سماعت یکم ستمبر جبکہ تھانہ صدر حسن ابدال میں درج دھماکہ خیز مواد برآمدگی کیس کے ملزمان منور خان وغیرہ، تھانہ ایئر پورٹ میں درج پولیس مزاحمت اور اقدام قتل کیس کے ملزمان اکرام تبریز وغیرہ اور تھانہ پنڈی گھیب میں درج اقدام قتل کیس کے ملزمان احمد اعظم وغیرہ کے مقدمات کی سماعت 2ستمبر تک ملتوی کر دی۔
تازہ ترین