پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے اپنے پارٹی ورکرز کو کراچی میں امداد کارروائیاں کرنے کی ہدایت کردی۔
شہباز شریف نے کراچی سمیت دیگر علاقوں میں بارشوں اور سیلاب کے متاثرین سے اظہار ہمدردی کیا ہے۔
انھوں نے پارٹی ورکرز کو کراچی اور دیگر علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کی ہدایت کردی ہے۔
قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے ایک بیان میں ن لیگ کراچی کے صدر اور دیگر ذمہ داران کو کراچی اور دیگر متاثرہ علاقوں میں پارٹی کو امدادی سرگرمیوں میں ہاتھ بٹانے کا حکم دیا ہے۔
شہباز شریف نے کہا ہے کہ منتخب نمائندے، عہدیداران اور کارکنان پارٹی وابستگی سے بالاتر ہو کر عوام کی خدمت کریں۔
ان کا کہنا تھا کہ متاثرین کی امداد و بحالی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔
شہباز شریف نے یہ بھی کہا کہ وفاقی حکومت سیلاب کی صورتحال سے نمٹنے اور متاثرین کی امداد کے لیے صوبوں سے تعاون کرے۔