• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کویت اور سعودی عرب میں پاکستانی ہیلتھ پروفیشنلز کیلئے ملازمتوں کےمواقع

کویت اور سعودی عرب میں سیکڑوں پاکستانی ہیلتھ پروفیشنلز کیلئے ملازمتوں کے نئے مواقع پیدا ہوئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق کویت نے سیکڑوں  پاکستانی ڈاکٹرز، نرسز اور دیگر پیرا میڈکس کی خدمات لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق کویت نے 400 پاکستانی ڈاکٹرز، نرسز اور دیگر پیرا میڈکس کو کویت میں  ملازمت فراہم کر دی۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ پاکستانی طبی عملے کی پہلی کھیپ ستمبر میں کویت پہنچے گی۔ کویت کےلیے مزید بھرتیوں کا عمل آئندہ ماہ سے شروع ہو گا۔ 

ذرائع نے کہا کہ سعودی عرب نے بھی سیکڑوں پاکستانی ڈاکٹرز کی خدمات مانگ لیں۔

سعودی حکومت نے وزارت اوور سیز کو باضابطہ ڈیمانڈ بھی بھجوا دی ہے۔

ذرائع نے کہا کہ وزارت اوور سیز پاکستانیز سعودی عرب کے لئے بھی آئندہ ماہ سے بھرتیاں کرے گی۔

تازہ ترین