• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منی لانڈرنگ، شہباز شریف کے بیٹے اور داماد کی گرفتاری کاحکم، بیوی بیٹیاں طلب

لاہور (نمائندہ جنگ)احتساب عدالت کے جج امجد نذیر چودھری نےسابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور انکے بیٹے حمزہ شہباز کے خلاف رمضان شوگر ملز کیس کی سماعت کی۔

عدالت نے حاضری مکمل کرنے کے بعد مزید سماعت 10ستمبر تک ملتوی کرتے ہوئےگواہان کو طلب کرلیا جبکہ احتساب عدالت نے منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس میں شہباز شریف کے بیٹے سلمان شہباز اورداماد ہارون یوسف عزیز کے وارنٹ گرفتاری جاری کر د یئے۔

 انکی اہلیہ نصرت شہباز ، بیٹیوں رابعہ شہباز اور جویریہ شہباز کے سمن بھی جاری کر د ئے، عدالت نے ملزم شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی حاضری مکمل کرنے کے بعد کیس کی سماعت ملتوی کی کمرہ عدالت میں حمزہ شہباز کی اپنے والد شہباز شریف سے ملاقات بھی ہوئی۔

 شہباز شریف نے حمزہ شہباز کی خیریت دریافت کی شہباز شریف نے بیٹے حمزہ شہباز کو حوصلہ دیا اورنگزیب ایڈووکیٹ نے فاضل عدالت سے استدعا کی کہ ملزمان کے سنیئر وکیل موجود نہیں کیس کی سماعت ملتوی کی جائے فاضل عدالت نے آئندہ سماعت پر نیب کے گواہوں کو دوبارہ طلب کر لیا۔ 

شہبازشریف نے کہا کہ ، ایک دھیلے کی کرپشن نہیں کی فاضل عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ اگر الزامات جھوٹے ہیں تو آپ باعزت بری ہونگے احتساب عدالت میں شہباز شریف اور اہل خانہ کے خلاف منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت ہوئی، شہباز شریف، حمزہ شہباز اور دیگر ملزمان پیش ہوئے، شہباز شریف نے کمرہ عدالت میں کرپشن کے تمام الزامات کو جھوٹا اور بے بنیاد قرار دیا۔

شہباز شریف نے کہا کہ وہ اربوں روپے کی سرمایہ کاری لیکر آئے، ایک دھیلے کی کرپشن نہیں کی ،حکومت نواز شریف کی صحت پر سیاست کررہی ہے فاضل جج نے شہباز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ عدالت قانون کے مطابق بڑے غور سے تمام الزامات کا جائزہ لے گی۔

بے گناہی بابت ہونے پر وہ بری ہونگے، عدالت نے پیش نہ ہونے پر شہباز شریف کے داماد ہارون یوسف عزیز اور صاحبزادے سلمان شہباز کے وارنٹ گرفتاری جاری کر د یئے، نصرت شہباز ،رابعہ شہباز اور جویریہ شہباز کے سمن بھی جاری۔

احتساب عدالت نے شہباز شریف اور اہل خانہ کے خلاف منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس اور رمضان شوگر ملز ریفرنس پر مزید سماعت 10 ستمبر تک ملتوی کرتے ہوئے گواہان کو بیان قلمبند کروانے کیلئے طلب کر لیا۔

تازہ ترین