آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) خالد سجاد کھوکھر نےملاقات کی ہے۔
پاک افواج کے شعبہ تعلقات عامہ انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق جی ایچ کیو میں پی ایچ ایف کے صدر نے وفد کی صورت میں آرمی چیف سے ملاقات کی۔
آئی یس پی آر کے مطابق خالد سجاد کھوکھر نے اس موقع پر ہاکی کی بحالی کے لیے اقدامات پر بریفنگ دی۔
آرمی چیف نے کہا کہ پاک فوج نے ہاکی سمیت تمام کھیلوں کے فروغ کی ہمیشہ حمایت کی ہے۔
جنرل قمر جاوید باجوہ نے دوران ملاقات پی ایچ ایف کو آرمی ویلفیئر فنڈز سے 5 کروڑ روپے دینے کا وعدہ کیا۔
چند روز قبل پی ایچ ایف کے وفد نے صدر خالد سجاد کھوکھر کے ہمراہ وزیراعظم عمران خان سے بھی ملاقات کی تھی۔