• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیصل آباد: 2 پولیس مقابلے، 2 ڈاکو ہلاک، 2 زخمی

پنجاب کے صنعتی شہر فیصل آباد میں ایک ہی دن میں 2 مبینہ پولیس مقابلے ہوئے ہیں۔

چک جمھرہ میں ہونے والے مقابلے میں 2 ڈاکو ہلاک ہو گئے جبکہ جڑانوالہ میں پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیے گئے۔

فیصل آباد پولیس کے ترجمان انسپکٹر عامر وحید کے مطابق پہلا پولیس مقابلہ چک جھمرہ کے علاقے میں ہوا جہاں 3 ڈاکو ایک شہر ی سے موٹر سائیکل چھین کر فرار ہو رہے تھے۔

اطلاع ملنے پر گشت پر مامور پولیس کی گاڑیاں پہنچ گئیں، ڈاکوؤں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 2 ڈاکو موقع پر ہی ہلاک ہو گئے جبکہ ان کا ایک ساتھی فرار ہو نے میں کامیاب ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیئے: فیصل آباد، پولیس مقابلے میں 4 ملزمان ہلاک

جڑانوالہ میں ہونے والے دوسرے پولیس مقابلے کے دوران 2 ڈاکو زخمی ہو گئے جنہیں پولیس نے گرفتار کر کے طبی امداد کے لیے سول اسپتال جڑانوالہ منتقل کر دیا ہے ۔

تازہ ترین