• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: ڈیجیٹل ایڈورٹائزمنٹ اسکرین پر غیر اخلاقی ویڈیو چلا دی، 1 شخص گرفتار

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

کراچی کی ایک ہاؤسنگ سوسائٹی کے فیز 8 میں خیابانِ اتحاد کے سگنل پر نصب ڈیجیٹل ایڈورٹائزمنٹ اسکرین پر غیر اخلاقی ویڈیو کلپس چلانے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزم ایڈورٹائزنگ کمپنی کا ہی ملازم ہے، واقعے کا مقدمہ گزشتہ روز گزری تھانے میں درج کیا گیا تھا۔

ایف آئی آر کے مطابق کمپنی کے آپریشن ڈائریکٹر نے فون پر بتایا کہ فیز 8 میں نصب ایس ایم ڈی اسکرین پر وقفے وقفے سے غیر اخلاقی ویڈیو کلپس چل رہی ہیں۔

ایف آئی آر کے مطابق اطلاع ملتے ہی فوری طور پر اسکرین کو بند کروا دیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز خیابانِ اتحاد پر نصب ڈیجیٹل ایڈورٹائزمنٹ اسکرینز کو نامعلوم افراد نے ہیک کر کے کچھ دیر کے لیے غیر اخلاقی مواد نشر کر دیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید