امریکا کی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس میں اشیاء خور و نوش کے اسٹور میں کار گھس گئی، واقعے میں 3 افراد ہلاک ہوگئے۔
حادثے میں کم از کم 6 افراد زخمی بھی ہوئے جن میں سے 3 کی حالت تشویشناک ہے۔
لاس اینجلس کے فائر ڈپارٹمنٹ کے مطابق تصادم رات بارہ بج کر دس منٹ پر شہر کے ویسٹ ووڈ علاقے میں ہوا۔