بری(خورشید حمید) بری کے ابھرتے ہوئے نوجوان باکسر کول کیرشاکے قتل کے الزام میں تین افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور انہیں پولیس کی تحویل میں ریمانڈ پر دے دیا گیا ہے۔ یادرہے کہ کول کیرشاکو 12 اگست کی رات کو قتل کر دیا گیا تھا، جس کے بعد پولیس نے اس کے قتل کی تفتیش شروع کر دی اور اس قتل کے الزام میں کنگز ڈیل کلوز کے 19سالہ کامران محمد ’ پیلس سٹریٹ کے 21 سالہ محمد اظہار ’اورایٹن ہل روڈ کے 28 سالہ خیام علی خورشید کوگرفتار کر لیا۔ یادرہے کہ کول کیرشاءکو وقوعہ کے روز چیشم روڈ پر ہونے والے ایک واقعہ میں قتل کیا گیا تھا ۔ مانچسٹر اور سلفورڈ مجسٹریٹس کورٹ نے آج ملزمان کو ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا ۔ دریں اثناءبعد میں پولیس نے یہ واضح کیا ہے کہ تینوں ملزمان کوایسا آتشیں اسلحہ جس سے لوگوں کی جانوں کو خطرہ ہو سکتا ہے ‘ اپنے قبضے میں رکھنے کے جرم میں چارج کر لیا گیا ہے۔