• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا، کیلیفورنیا کا چینی محقق گرفتار، حساس سافٹ ویئر چین منتقل کرنے کا الزام

کراچی (نیوز ڈیسک) امریکی محکمہ انصاف نے کہا ہے کہ حساس سافٹ ویئر کی چین کو ممکنہ منتقلی کی ایف بی آئی تحقیقات کے دوران کیلیفورنیا یونیورسٹی کے محقق چینی شہری کو گرفتار کرکے اس پر کمپیوٹر تباہ کرنے کا الزام لگایا گیا ہے۔ محکمے کا کہنا ہے کہ 29 سالہ گواں لیئی کو جولائی میں جب اسے اس کے اپارٹمنٹ کے باہر ڈمپسٹر میں خراب ہارڈ ڈرائیو پھینکتے دیکھا گیا تو اس کے بعد اسے گرفتار کیا گیا۔ محکمہ انصاف کا کہنا ہے کہ گواں سے ممکنہ طور پر حساس امریکی سافٹ ویئر یا تکنیکی اعداد و شمارچین کی نیشنل یونیورسٹی آف ڈیفنس ٹیکنالوجی کو منتقل کرنے پر تفتیش کی جارہی ہے ، جس نے اپنی ویزا درخواست پر اور وفاقی ایجنٹس کے ساتھ انٹرویوز میں چینی فوج کے ساتھ اپنے تعلق سے غلط اندازمیں انکار کیا تھا۔
تازہ ترین