• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کو جہنم کا گڑھا قرار دے دیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ : فوٹو اے ایف پی
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ : فوٹو اے ایف پی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شہریت سے متعلق پوسٹ میں بھارت کو جہنم کا گڑھا اور بھارتیوں کو لیپ ٹاپ گینگسٹر قرار دے دیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان پر بھارتی تلملا اٹھے، انتہا پسند بی جے پی حکومت کا منمناتا سا ردِ عمل سامنے آیا، ترجمان صرف اتنا ہی کہہ سکے کہ اس بارے میں کچھ رپورٹس دیکھی ہیں اور بس وہ اتنا ہی کہیں گے۔

بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس نے ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ توقع نہیں نریندر مودی ٹرمپ کو جواب دینے کی جرات کریں گے، مودی ایک کمزور وزیراعظم ثابت ہوئے ہیں، خمیازہ پورا بھارت بھگت رہا ہے۔

 سوشل میڈیا پر بھارتیوں نے مودی حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا، منچلوں نے ٹرمپ کے ریمارکس کو زبوں حالی پر درست تبصرہ کہنا شروع کردیا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید