پشاور(نیوزرپورٹر)پشاورکی احتساب عدالت کے جج محمد اظہر خان نے اراضی سکینڈل میں ملوث سابق چیئرمین ڈیرہ اسماعیل خان تعلیمی بورڈ نورمحمدکی بریت کی درخواست خارج کردی نیب کی جانب سے پبلک پراسیکیوٹرعظیم داد اوراشفاق داؤدزئی نے پیروی کی فاضل عدالت نے گذشتہ روز ملزم نور محمدکی جانب سے دائر265(کے ) کی درخواست کی سماعت کی اس موقع پر عدالت کو بتایاگیاکہ قومی احتساب بیورو نے سابق چیئرمین ڈیرہ اسماعیل خان تعلیمی بورڈ نورمحمد کو گرفتارکیاتھا جس پرالزام عائد کیاگیاہے کہ انہوں نے ڈیرہ میں اراضی کے حصول میں کروڑوں روپوں کے گھپلے کئے ہیں اوراس طرح قومی خزانے کو نقصان پہنچایاگیاہے تاہم نیب تاحال ان کے خلاف کوئی ٹھوس شواہد پیش نہیں کرسکاہے اس بناءانہیں بری الذمہ قرار دیا جائے فاضل عدالت نے دونوں جانب سے دلائل مکمل ہونے پرملزم کی بریت کی درخواست خارج کردی ۔