• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغانستان:بارشں،سیلابی ریلوں سے 160 افراد جاں بحق

افغانستان میں موسلا دھار بارشوں اور سیلابی ریلوں سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 160 سے زیادہ ہوگئی، مٹی اور کیچڑ تلے دبے افراد کی تلاش جاری ہے۔

افغان حکام کے مطابق بارشوں اور سیلابی ریلوں سے افغانستان کے تیرہ شمالی صوبے شدید متاثر ہوئے ہیں، صوبہ پروان میں سیلابی ریلے سے 116 افراد جاں بحق، 120 سے زائد زخمی اور 15 افراد اب تک لاپتا ہیں۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں اور لاپتا افراد کی تلاش کا کام جاری ہے۔


تازہ ترین