• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب انفارمیشن کمیشن کا اسسٹنٹ رجسٹرار کوآپریٹو سوسائٹیز ضلع جھنگ کو نوٹس، 25اپریل کو طلب کر لیا

لاہور (آصف محمود سے) پنجاب انفارمیشن کمیشن نے معلومات تک رسائی کے ایکٹ 2013ء پر عملدرآمد نہ کرنے پر اسسٹنٹ رجسٹرار کوآپریٹو سوسائٹیز ضلع جھنگ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 25اپریل کو طلب کر لیا ہے۔ ’’جنگ‘‘ کو ملنے والی دستاویزات کےمطابق جھنگ کے رہائشی طفیل احمد شیخ ایڈووکیٹ نے اسسٹنٹ رجسٹرار کوآپریٹو سوسائٹیز کو درخواست دی کہ اسے رائٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ 2013ء کےتحت اخبر عباس ولد خوشحال خان سکنہ موضع اٹھووالا گوجرہ روڈ جھنگ کے قرضہ کی سٹیٹمنٹ ، قرضے کی منظوری ، قرض دار کے وارنٹ گرفتاری، نوٹس، اسسٹنٹ رجسٹرار کے فیصلے، جوڈیشل لاک اپ میں بھیجنے کے احکامات اور قرضے کی مد میں جمع کروائی رسیدوں کی مصدقہ نقول فراہم کی جائیں لیکن اسے یہ معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔ طفیل احمد شیخ نے پنجاب انفارمیشن کمیشن کو شکایت کی کہ اسسٹنٹ رجسٹرار کوآپریٹو سوسائٹیز نے مذکورہ معلومات فراہم نہ کرکے معلومات تک رسائی کے ایکٹ کی خلاف ورزی کی ہے جس پر اس کے خلاف کارروائی کی جائے۔پنجاب انفارمیشن کمیشن نے اپنے ایک حکم نامے میں اسسٹنٹ رجسٹرار کوآپریٹو سوسائٹیز ضلع جھنگ کو کہا ہے کہ وہ تمام ریکارڈ کے ساتھ 25اپریل کو کمیشن کے روبرو پیش ہوں بصورت دیگر ان کے خلاف یکطرفہ فیصلہ کرتے ہوئے انضباطی کارروائی  کی  جائے گی۔
تازہ ترین