• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مالم جبہ میں ن لیگ کے صوبائی صدر امیر مقام کی قیام گاہ میں اچانک آگ لگ گئی، آگ لگنے کے وقت بنگلے میں سابق ڈپٹی اسپیکر فیصل کریم کنڈی سمیت کئی مہمان موجود تھے۔

امیر مقام نے کہا ہے کہ تمام مہمانوں کو بہ حفاظت نکال لیا گیا، مہمانوں کے بہ حفاظت نکلنے پر ﷲ کا شکر گزار ہوں۔

انہوں نے کہا کہ بنگلے دوبارہ بھی بن سکتے ہیں مگر جانیں واپس نہیں لائی جاسکتیں۔

آگ مبینہ طور پر شارٹ سرکٹ کے سبب لگی۔

تازہ ترین