• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برازیل میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے 566 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ 16158 نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے۔

وزارت صحت کے مطابق برازیل میں کورونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 3862311 ہو چکی ہے جبکہ عالمی وبا کے باعث اب تک 120828 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

خبر ایجنسی کے مطابق برازیل میں کورونا ٹیسٹ میں تاخیر کے باعث گزشتہ روز نسبتاً کم کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔


واضح رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس اب تک 8 لاکھ 48 ہزار سے زائد لوگوں کی جان لے جاچکا ہے، جبکہ وائرس سے متاثرہ 2 کروڑ 53 لاکھ افراد میں سے ایک کروڑ 76 لاکھ سے زائد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

تازہ ترین