• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

اُڑ رہی ہے خُوشبو، خود سے تتلی باندھ کر....

تحریر : عالیہ کاشف عظیمی

ماڈل: شیری بٹ

ملبوسات: یو کے فیشنز

آرایش: ماہ روز بیوٹی پارلر

عکّاسی: ایم کاشف

لے آؤٹ: تنویر شیخ

خدا خدا کرکے مُلک بھر سے کورونا وائرس کا زورٹوٹا،تو اپنے پیاروں کے سنگ میل ملاقات کے بہانے بھی بنتے چلے گئے۔ وہ حیدر علی آتش کے شعر کا ایک مصرع ہے ناں؎اب ملاقات ہوئی ہے ،تو ملاقات رہے‘‘،تو ہر لب پہ یہی دُعا ہے کہ اللہ نہ کرے، اب کبھی کوئی اپنے پیاروں سے یوں دُور ہو۔اب جب کہ وہی رونقیں بتدریج لوٹ رہی ہیں، تو موقع محل کی عین مناسبت سے ہلکے پھلکے کیژول سوتی پہناووں کا ایک خُوب صُورت سا انتخاب پیشِ خدمت ہے۔

ذرا دیکھیے، تو آتشی گلابی رنگ پیراہن کس قدر جاذبِ نظر ہے۔ پلین ٹراؤز ر کے باٹم پر سیڑھی لیس اسٹائل میں ڈیزائننگ کی گئی ہے،تو پرنٹڈ ایمبرائڈرڈ قمیص کے فرنٹ پر پلیٹس کا انداز بھی جچ رہا ہے۔پھرسُرخ رنگ پلین ٹیولپ شلوار کے ساتھ پرنٹڈ فرنٹ ایمبرائڈرڈ قمیص کی جاذبیت کا بھی جواب نہیں۔گہرے نیلے رنگ کی ٹیولپ پینٹ کے ساتھ جامنی رنگ پرنٹڈ قمیص کی فرنٹ ایمبرائڈری ، خُوب کِھلا کِھلا، نکھرا نکھرا سا تاثر دے رہی ہے۔تونارنجی رنگ پینٹکس اسٹائل ٹراؤزر اور پرنٹڈ ایمبرائڈرڈ قمیص کی دِل آویزی بھی کمال ہے۔ بلیو بیری رنگ ٹراؤزر اورپرنٹڈ شرٹ کا اندازجداگانہ ہے، تونیلے رنگ کےاسٹائلش ٹراؤزر کے ساتھ پرنٹڈ ایمبرائڈرڈ قمیص اچھا تاثر دےرہی ہے۔

پھر سُرمئی رنگ پیراہن کے بھی کیا ہی کہنے کہ قمیص کی پوری بیک پرنٹڈ ہے، جب کہ دامن پر پلیٹس کے ساتھ ایمبرائڈری کی گئی ہے۔نیلے رنگ فلیپر کے ساتھ بےحد حسین ایمبرائڈرڈ قمیص کا انتخاب بھی لاجواب ہے، تو فیروزی رنگ ٹراؤزر کے ساتھ سفید اور فیروزی کے سدا بہار کامبی نیشن میں ایمبرائڈرڈ قمیص کا جلوہ بھی خُوب ہے۔ فون اور آتشی گلابی رنگ لباس بھی ایک اچھا انتخاب ہے،جب کہ بیج رنگ اسٹائلش ٹراؤزر کے ساتھ ایمبرائڈرڈ قمیص کے بھی کیا ہی کہنے۔

ان دِل کش، اسٹائلش ملبوسات میں سے اپنی شخصیت کے مطابق کچھ بھی منتخب کرلیجیے، ہر طرف سے یہی صدا آئے گی؎’’اُڑ رہی ہے خُوشبو، خود سے تتلی باندھ کر‘‘۔

تازہ ترین
تازہ ترین