امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ تبدیلی کے نام پر رچایا گیا ڈرامہ فلاپ ہوگیا ہے، حکومت ایک بھی شعبے میں مثبت تبدیلی نہیں لاسکی۔
لاہور سے جاری ایک بیان میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ حکومت اعلانات تک ہی محدود رہی ہے، اقدامات نظر نہیں آئے۔
سراج الحق نے کہا کہ معیشت بہتر ہونے کی بجائے مزید خراب اور مہنگائی پہلے سے کئی گنا بڑھ گئی ہے۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ عوام موجودہ حکومت سے زیادہ خائف نظر آتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی معیشت افغانستان اور بھوٹان سے بھی پیچھے چلی گئی ہے، نوجوان روزگار کی آس میں رُل گئے ہیں۔
سراج الحق نے کہا کہ حکومت کی نااہلی کی وجہ سے کراچی میں بارش کا پانی اب تک نہیں نکالا جا سکا۔