• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹاک مارکیٹ، اتار چڑھاؤ کے بعد تیزی، 55 پوائنٹس کااضافہ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکس چینج  میں نئے ہفتے کا مثبت آغاز  ہوا ،سرمایہ کاروں کی جانب سے خریداری اور فروخت کے دباو کے باعث اتار چڑھاو کے بعد اختتام پر تیزی ریکارڈ کی گئی ، کے ایس ای 100انڈیکس میں 55پوائنٹس کا اضافہ ہوا ،سرمایہ کاری مالیت 40ارب 5کروڑ 24لاکھ روپے بڑھ گئی ،47.94فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت بڑھ گئی ،کاروباری حجم میں بھی گذشتہ سیشن کی نسبت اضافہ ہوا  ،تفصیلات کے مطابق نئے کاروباری کے آغاز پر ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کار سرگرم نظر آئے اور گذشتہ ٹریڈنگ سیشن کی نسبت بڑے پیمانے پر خریدوفروخت دیکھنے میں آئی مجموعی  طور پر 45کروڑ 17لاکھ 37ہزار شیئرز کا لین  دین ہوا جو کہ گذشتہ ٹریڈنگ سیشن کی نسبت 21کروڑ 31لاکھ 69ہزار شیئرز زیادہ تھا تاہم خریداری کے ساتھ فروخت کے دباو کی وجہ سے مارکیٹ میں اتار چڑھاو دیکھنے میں آیا جس کے بعد اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس 54.71پوائنٹس کے اضافے سے 41056.22پوائنٹس سے بڑھ کر 41110.93 پوائنٹس پر بند ہوا ،کے ایس ای 30انڈیکس  11.80پوائنٹس کے اضافے سے 17707.20 پوائنٹس پر پہنچ گیا جبکہ آل شیئرز انڈیکس میں بھی 153.15پوائنٹس کا اضافہ ہو ا جس سے یہ 28960.99پوائنٹس پر آکر بند ہوا ،پیر کو مارکیٹ میں 413کمپنیوں کے شیئرز کا کاروبار ہوا ،198کے بھاو میں اضافہ ،196کے بھاو میں کمی اور 19کے بھائو مستحکم رہے ،مارکیٹ مین تیزی کےبعد سرمایہ کاری مالیت 40ارب 5کروڑ 24لاکھ روپے کے اضافے سے 7650ارب 36کرور 99لاکھ روپے پر پہنچ گئی مپیر کو کاروباری حجم کے لحاظ سے بینک اسلامی ، ٹی آر جی ، پاور سیمنٹ (آر ) ، پاک ریفائنری اور ہیسکو پیٹرول سر فہرست رہے ،پیر کو پاک ٹوبیکو کے شیئرز کی قیمت میں سب سے زیادہ اضافہ ہوا جو کہ 99روپے فی شیئرز تھا   دوسرے نمبر پر نیسئلے پاکستان کے شیئرز کی قیمت 68.33 روپے بڑھ گئی۔

تازہ ترین