• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عامر خان نے فلم کے ایک منظر کی پرفیکٹ عکسبندی کیلئے 12بار لات کھائی

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)بولی وڈ اسٹارعامر خان ان دنوں اپنی فلم کی شوٹنگ کے لئے ترکی کا دورہ کرنے پر تنقید کی زد میں ہیں۔ ان کی فلم لال سنگھ چڈھا اسی سال کرسمس کے موقع پر ریلیز ہونے والی تھی۔ تاہم کورونا وبا کے پیش نظر اب وہ آئندہ سال کرسمس پر ریلیز ہو گی۔ اسی فلم کی شوٹنگ کے سلسلے میں وہ ترکی گئے ہیں۔ ان کی فلم کی شوٹنگ بھارت میں ہی ہونی تھی، لیکن بھارت میں کورونا کے پیش نظر وہ ترکی نکل گئے ہیں۔ عامر خان کو مسٹر پرفیکشنسٹ کہا جاتا ہے۔ وہ جس پرفیکشن کو ڈھونڈتے ہیں کئی بار وہی پرفیکشن ان کے اوپر کافی بھاری پڑ جاتا ہے۔ حالانکہ پرفیکشن کے لئے وہ سب کچھ جھیل جاتے ہیں۔ چاہےانہیں اپنے پرفیکشن کے معاملے میں لات ہی کیوں نہ کھانی پڑے۔ وہ بھی ایک۔ دو۔ تین لاتیں نہیں بلکہ 12 لات کھانے کے بعد بھی اگر انہیں سین میں کوئی دقت نظر آتی ہے تو ایک اور ٹیک لینے کی گزارش کرتے ہیں۔ممکن ہے آپ کو عامر خان کی فلم ʼپی کے یاد ہو۔ پھر پی کے کا وہ سین بھی یاد ہو گا جس میں فیشن کے بارے میں تحقیق کر رہے عامر ایک باربر کو چھیڑ دیتے ہیں اور اس کا پائجامہ کھینچ دیتے ہیں۔پی کے فلم کے اس منظر میں عامر خان ایک باربر کے کپڑوں کے بارے میں سوچتے ہیں کہ اس کے فیشن میں کوئی گڑبڑی ہے تو وہ پائجامے کو کھینچتے ہیں۔ لیکن جب وہ باربر انہیں گھور کر دیکھتا ہے تو وہ واپس پائجامے کو ویسے ہی کر دیتے ہیں جیسے وہ پہلے سے ہوتا ہے۔ اس پر باربر انہیں لات مارتا ہے۔ فلم میں تو عامرخان کو اس منظر میں ایک لات پڑتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ لیکن عامر کو پرفیکشن کے چکر میں اس منظر کی عکسبندی کے لئے تقریباً 12لات کھانی پڑی تھی۔

تازہ ترین