لاہور(کرائم رپورٹر)تھانہ ہربنس پورہ کے علاقے عامر ٹائون میں آصف کی دوسرے گروپ کے ساتھ تلخ کلامی ہوئی جس پر آصف نے ساتھیوں سمیت ہوائی فائرنگ کردی اس دوران چھت پر کھڑے 18 سالہ حافظ عثمان کو گولی لگ گئی جس کے نتیجے میں حافظ عثمان موقع پر جاں بحق ہوگیا۔واقعے کے بعد ملزم آصف ساتھیوں سمیت فرار ہوگیا۔پولیس نے مقتول کی لاش کو قبضہ میں لے کر مردہ خانہ منتقل کردیا جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔