• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کے ایڈمنسٹریٹر کی تقرری، فیصلہ سندھ کابینہ کریگی،وزیر اعلیٰ

خیرپور(بیورو رپورٹ) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کراچی کے ایڈمنسٹریٹر کی تقرری کا فیصلہ سندھ کابینہ کرے گی کراچی کے بیشتر علاقوں سے بارش کا پانی نکال دیا گیا ہے بارش سے متاثر اضلاع کو آفت زدہ قرار دیا گیا ہے عوام کو مشکلات میں تنہا نہیں چھوڑیں گے،متاثرین کے کھیتوں اور دیگر نقصانات کا ازالہ کریں گے، وہ جیلانی ہاؤس خیرپور میں سابق وزیر اعلیٰ سید قائم علی شاہ سے انکے بڑے بیٹے سید مظفر علی شاہ کے انتقال پر تعزیت کرنے کے بعد صحافیوں سے بات چیت کررہے تھے، سید مراد علی شاہ نے کہا کہ ایڈ منسٹریٹر کے تقرر کے بعد نئے ایڈمنسٹریٹر کراچی کی ترقی کے لیے سوچیں گے،جن علاقوں میں پانی جمع ہے وہاں سے بھی ہنگامی بنیادوں پر بارش کا پانی نکال دیا جائے گا،اس موقع پر سعید غنی ، مکیش چاولہ ، مرتضیٰ وہاب ، قمر الزمان کائرہ ،غزالہ سیال وزیراعلیٰ کے ہمراہ تھے جبکہ مرحوم سیدمظفر علی شاہ کے بھائی ڈاکٹر لیاقت علی شاہ جیلانی ، سید اسد علی شاہ اور جیلانی خاندان کے دیگر افراد موجود تھے۔

تازہ ترین