• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مومن آباد تھانے پر دستی بم حملے کا مقدمہ درج کر لیا گیا


کراچی کے ضلع غربی کے مومن آباد تھانے پر پیر کی شام دستی بم حملہ کرنے والے ملزمان کے خلاف سی ٹی ڈی پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ 

پولیس ذرائع کے مطابق مومن آباد تھانے کے ایس ایچ او انسپکٹر خالق انصاری کی مدعیت میں درج ایف آئی آر نمبر 131/2020 میں ایکسپلوزو ایکٹ اور انسداد دہشت گردی کی دفعہ کے علاوہ دیگر دفعات بھی عائد کی گئی ہے۔ 

مدعی مقدمہ ایس ایچ او خالق انصاری کے مطابق پیر کی شام ساڑھے سات بجے وہ تھانے میں موجود تھے اور کار سرکار میں مصروف تھے کے اچانک زور دار دھماکے کی آواز آئی۔ 

خالق انصاری کے مطابق وہ بھاگے اور باہر نکل کر دیکھا کہ تھانے کے گیٹ پر دھواں پھیلا ہوا ہے۔ 

مدعی کے مطابق انہوں نے تھانے کے سنتری سے ایس ایم جی رائفل لے کر ملزمان کی طرف تین فائر کیے.

ایف آئی آر کے مطابق اس دوران تھانے کے سپاہی عمر فاروق جو کہ اس حملے میں زخمی بھی ہوئے، نے بھی ملزمان پر اپنے پستول سے فائر کیے۔ 

مقدمہ کے مطابق حملے میں دو پولیس ملازم کانسٹیبل عمر فاروق اور سعید زخمی ہوئے جنہیں سول اسپتال منتقل کیا گیا۔ 

ایف آئی آر میں ایس ایچ او خالد انصاری نے بم ڈسپوزل اسکواڈ کی رپورٹ کا بھی تذکرہ کیا ہے جس کے مطابق حملے میں آر جی ڈی ون دستی بم استعمال کیا گیا۔ 

ایف آئی آر کے مطابق ملزمان کے اس عمل سے تھانے کی عمارت کو نقصان پہنچا، علاقے میں دہشت گردی اور خوف و ہراس پھیلا جبکہ دو پولیس ملازم زخمی ہوئے۔

تازہ ترین