• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انسانوں کی لاشیں نالوں سے ملناشرمناک ہے، مفتی منیب الرحمٰن

انسانوں کی لاشیں نالوں سے ملی، یہ شرمناک ہے، مفتی منیب الرحمٰن
فائل فوٹو 

رویت ہلال کمیٹی چیئرمین مفتی منیب الرحمٰن کا گزشتہ ہفتے کراچی میں ہونے والی موسلادھار بارش سے متعلق کہنا ہے کہ بعض لوگوں کی لاشیں نالوں سے ملیں، یہ انسانیت کے لیے شرمناک ہے۔

مفتی منیب الرحمٰن نے سربراہ سنی تحریک ثروت قادری، مفتی جان نعیمی، ریحان امجد اور دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس کی، اس دوران مفتی منیب الرحمٰن نے حالیہ بارشوں سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں قیامت گزری اور وفاقی ،صوبائی اور مقامی حکومتوں نے الزام تراشیاں کیں، ڈی ایچ اے کا انفراسٹرکچر بھی نا کام رہا۔

مفتی منیب الرحمٰن نے کہا ہے کہ مَن مانے بل وصول کیے جارہے ہیں، کے الیکٹرک کے پیچھے کون سی غیبی طاقتیں ہیں، کے الیکٹرک کا آڈٹ ہونا چاہیے، کراچی کا انفراسٹرکچر ڈھائی کروڑ کی آبادی کے لیے نہیں بنایا گیا۔

انہوں نے وزیر اعظم عمران خان سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم کراچی کی بحالی کے لیے فوری منصوبہ بنائیں اور کراچی کے لیے تاریخی پیکج کا اعلان کریں۔

مفتی منیب ا لرحمٰن کا مذید کہنا تھا کہ کراچی سے کچرے اٹھانے کا مناسب بندوبست کیا جائے۔

مفتی منیب الرحمٰن کا کہنا تھا کہ چائنہ کٹنگ کے ذریعے فٹ پاتھوں اور پارکوں پر قبضے کیے گئے، کراچی کے نالے بند ہونے کا مسئلہ کچرا صاف ہونے تک مسئلہ حل نہیں ہوگا، شہر میں موبائل سروس، انٹرنیٹ اور بجلی کا نظام درہم برہم ہے۔

پریس کانفرنس کے دوران مفتی منیب الرحمٰن نے کہا ہے کہ تجاوزات ختم کر کے اس میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کی جائے اور حالیہ بارشوں میں جاں بحق ہوئے افراد کے لواحقین کو معاوضہ دیا جائے۔

تازہ ترین