• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کے نوجوان بلے باز حیدر علی نے اپنے ڈیبیو پر ہی ریکارڈز بنادیے۔

انگلینڈ کے خلاف مانچسٹر میں جاری ٹی ٹوئنٹی سیریز کے آخری میچ میں حیدر علی نے اپنا ڈیبیو کیا۔

اس دوران حیدر علی نے دنیائے کرکٹ پر اپنی دھواں دھار انٹری کی دھاک بٹھاتے ہوئے ریکارڈ جڑ دیا۔

حیدر علی نے انگلش بولرز کی درگت بناتے ہوئے 4 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد 33 گیندوں پر 54 رنز کی اننگز کھیلی۔

حیدر علی نہ صرف ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ڈیبیو پر سب سے بڑا اسکور کرنے والے پاکستانی کھلاڑی بنے بلکہ وہ ڈیبیو پر نصف سنچری کرنے والے پہلے پاکستانی بیٹسمین بھی بھی بن گئے ہیں۔

خیال رہے کہ حیدر علی نے پہلے ہی میچ میں پہلے بابر اعظم کے ساتھ ٹیم کے لیے 30 اور پھر محمد حفیظ کے ساتھ سنچری پارٹنرشپ بنائی۔

پاکستان کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ڈیبیو میں سب سے بڑا اسکور عمر امین کا تھا جنہوں نے اپنے پہلے ہی میچ میں 47 رنز بنائے تھے۔

تازہ ترین