• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اکشے کمار ہاتھی کے فضلے سے تیار کردہ چائے پی گئے

لاس اینجلس (مانیٹرنگ ڈیسک)بولی وڈ کھلاڑی اکشے کمار اپنی ایکشن اور ایڈورنچرس اداکاری کے باعث کافی مشہور ہیں اور اسی لیے وہ رواں سال سب سے زیادہ کمائی کرنے والے دنیا کے 10بڑے اداکاروں کی فہرست میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے تھے۔

اکشے کمار بھارت کے وہ واحد اداکار تھے جو رواں سال سب سے زیادہ کمائی کرنے والے 10اداکاروں کی فہرست میں شامل ہوئے تھے۔سب سے زیادہ کمائی کرنے والے اداکاروں کی فہرست میں اکشے کمار اس لیے بھی شامل ہوئے، کیوں کہ وہ رواں برس کورونا کی وبا کے باوجود متعدد منصوبوں میں کام کرتے دکھائی دیئے۔ایسے ہی منصوبوں میں ان کی آنے والی ایڈونچر ڈاکیومینٹری فلم ’بیئر گریلز:ان ٹو دی وائلڈ‘ بھی ہے، جس میں وہ برطانوی سابق فوجی افسر اور ایڈونچر اداکار کے ساتھ جنگل میں خطروں کے کرتب کرتے دکھائی دیں گے۔اکشے کمار نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر آنے والی ایڈونچر فلم کا ٹیزر شیئر کیا۔

جس میں بتایا گیا کہ ’بیئر گریلز: ان ٹو دی وائلڈ‘ کو 11ستمبر ڈسکوری اور 14 ستمبر کو ڈسکوری پلس پر نشر کیا جائے گا۔مذکورہ ایڈونچر ڈاکیومینٹری فلم میں اکشے کمار برطانوی اداکار بیئر گریلز کے ساتھ جنگل میں خطرات کا مقابلہ کرتے اور خوفناک جنگل کی سیر کرتے دکھائی دیں گے۔اسی فلم کا ٹیزر شیئر کرتے ہوئے اکشے کمار نے لکھا کہ وہ ’بیئر گریلز: ان ٹو دی وائلڈ‘ کی شوٹنگ کو کبھی نہیں بھول پائیں گے اور خصوصی طور پر وہ اس دن کو نہیں بھول پائیں گے جب انہیں ہاتھی کے فضلے سے تیار کردہ چائے پلائی گئی۔

اکشے نے اپنی پوسٹ میں اعتراف کیا کہ انہیں شوٹنگ کے دوران ہاتھی کے فضلے سے تیار چائے پینا پڑی۔

تازہ ترین