• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغان حکومت اگلے ہفتے طالبان سے مذاکرات کیلئے تیارہے،عبداللہ عبداللہ

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)افغان حکومت کی طرف سے طالبان کیساتھ مذاکرات کیلئے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ افغانستان کی اعلیٰ کونسل برائے قومی مصالحت کے سربراہ عبداللہ عبداللہ نے عرب نشریاتی ادارے کوانٹرویومیں کہاکہ افغان حکومت کا وفد آئندہ ہفتے طالبان سے مذاکرات کیلئے تیار ہے تاکہ ملک میں 19 سال سے جاری جنگ کے خاتمے کیلئے امن معاہدہ طے کیا جاسکے۔ انھوں نے بتایا ہے کہ قیدیوں سے متعلق امور سمیت امن مذاکرات کی راہ میں حائل رکاوٹوں کے بارے میں اسی ہفتے لویہ جرگہ میں غور کیا گیا ہے۔افغان قبائلی عمائدین کی اس اسمبلی میں ایک طرح سے سرکاری مذاکراتی ٹیم کیلئےرہنما اصول وضع کیے گئے ہیں تاکہ ان اقدار کا تحفظ کیا جاسکے جن کیلئے افغان عوام نے قربانیاں دی ہیں۔

تازہ ترین