• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میمز بنا کر کراچی والوں کا دل نہ دُکھائیں، آغا علی

پاکستان ٹی وی انڈسٹری کے اداکار آغا علی نے سوشل میڈیا پر موجود اپنے مداحوں کو کراچی کی موجودہ صورتحال پر میمز اور مزاحیہ تبصرے نہ کرنے کی اپیل کی ہے۔

سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کرتے ہوئے اداکارہ نے لکھا کہ کراچی میں رہنے والے کئی لوگوں کا بہت نقصان ہوا ہے اور ابھی تک کئی لوگ بنا بجلی اور پانی کے گزارا کر رہے ہیں۔

اداکار نے کہا کہ شہری اذیت سے دوچار ہیں آپ سب سے درخواست ہے کہ میمز اور مذاق بنا کر ان کا دل نہ دکھائیں، ہم ایک قوم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت کراچی والوں کو آپ کی سپورٹ کی ضرورت ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ جمعرات کراچی میں ہونے والی طوفانی بارشوں کی نتیجے میں شہر کا بُرا حال ہے، 6 روز گزر جانے کے بعد بھی گھروں سے پانی نہیں نکالا جا سکا۔

کراچی میں مون سون بارش کے دوران مختلف واقعات میں 50 سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے۔

تازہ ترین