• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہری پور اور ملتان میں قتل کے2 مجرموں کو پھانسی

2 Criminals Hanged In Haripur And Multan
ہری پور اور ملتان میں قتل کے2 مجرموں کو پھانسی دےدی گئی جبکہ ہری پور، گجرات اور فیصل آباد میں صلح کے بعد3 مجرموں کی سزا پر عمل روک دیاگیا۔

ملتان کی سینٹرل جیل میں قتل کے مجرم کو صبح سویرے تختہ دارپر لٹکادیاگیا۔مجرم اللہ دتہ نے1996ء میں شوکت حسین کو قتل کیاتھا۔

ہری پور کی جیل میں بھی مجرم امتیاز احمد کو پھانسی دی گئی۔ مجرم نے 2005ء میں ڈکیتی کےدوران مزاحمت پر ایک شخص کو قتل کیاتھا جبکہ 2006ءمیں والد کو قتل کرنےوالے دوسرےمجرم ہمایوں کی پھانسی راضی نامہ کےبعد روک دی گئی ۔

فیصل آباد میں صلح کےبعد مجرم ندیم کی پھانسی روک دی گئی ۔مجرم نے 11 سال قبل ضمیر الحسن کو قتل کیا تھا۔ گجرات میں مجرم ارشد کو پھانسی نہیں دی گئی ، مجرم نے2001 ءمیں خاتون کو قتل کیاتھا۔
تازہ ترین