• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی نے دورہ انگلینڈ سے وطن واپسی پر اپنے استقبال کی جذباتی ویڈیو شیئر کردی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اظہر علی نے لاہور ایئرپورٹ پر اپنے بیٹے کے جذباتی استقبال کی ویڈیو شیئر کی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اظہر علی نے بیٹے کو گلے لگالیا تو بیٹا بھی خوشی سے نہال ہوگیا۔

اظہر علی نے اس موقع پر کہا کہ 2 ماہ بعد فیملی میں واپس آنے پر بہت خوشی ہوئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دورہ انگلینڈ کے دوران میں نے اپنی فیملی کو بہت مس کیا۔

تازہ ترین