• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تفتیشی کی بدنیتی حقائق چھپاتے ہیں، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ

تفتیشی کی بدنیتی حقائق چھپاتے ہیں، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ 



لاہور(نمائندہ جنگ)چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے ناقص تفتیش پر آئی جی پر ناراضگی کا اظہار کیا اور ریمارکس دیئے کہ تفتیشی کی بدنیتی حقائق چھپاتے ہیں جس صوبے کا آئی جی اپنے تفتیشی افسران سے رپورٹس مکمل نہیں کرا سکتا، تو پھر اس صوبے کا اللہ حافظ ہے، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس قاسم خان نے ڈکیتی کے مقدمے میں ملوث ملزم محمد خان کی درخواست ضمانت پر سماعت کی اور ناقص تفتیش پر ناراضی کا اظہار کیا. چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے باور کرایا کہ تفتیشی نے بدنیتی کی بنیاد پر حقائق چھپاتے ہیں،بادی النظر میں بدنیتی کا حصہ اوپر تک جاتا ہے،ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل سرفراز احمد کھٹانہ نے ملزم کا ریکارڈ پیش کیا لاءافسر نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ملزم کے خلاف تھانہ پاکپتن میں ڈکیتی کا مقدمہ درج ہوا ۔

تازہ ترین