وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نےکہا ہے کہ پاناما لیکس کا مجھے کچھ پتا نہیں،صوبے کے مسائل میں الجھا ہوں۔
پشاور میں واٹراینڈ سینی ٹیشن سروسز میں نیا عملہ شامل کرنے کی تقریب سے خطاب میں پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ برسوں کی خرابیوں کو درست کرنے میں وقت ضرور لگے گا ۔کسی بدعنوان شخص کو نہیں بخشیں گے، تبدیلی لانا بہت مشکل کام ہے تاہم پچاس فیصد کام مکمل کرچکے ہیں۔
سی پیک کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ راہداری سے منسلک تمام سہولیات فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے جبکہ وزیراعظم اور وزیر منصوبہ بندی نے وعدے کے باوجود مغربی روٹ کا منصوبہ گول کردیا ہے۔
چوہامار مہم سے متعلق ایک سوال کے جواب میں مسکراتے ہوئے کہا کہ چوہوں کے معاملے پر آپ لوگوں نے اتنا ہنگامہ مچایا ہے تو اب خود ہی چوہے مارو۔